امریکی بحری جہاز یو ایس ایس فٹس گرالڈکےحادثے میں لاپتہ 7امریکی فوجیوں کی لاشیں مل گئیں ہیں ۔امریکی بحریہ نےفوجیوں کی لاشیں ملنے کی تصدیق کردی ہے۔
US ship accident, bodies of missing soldiers found
حادثہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب امریکی میزائل شکن بحری جہاز فلپائن سے آنےوالے تجارتی جہاز سے ٹکراگیا۔ جاپانی ساحل کےقریب حادثے میں امریکی بحریہ کے کپتان سمیت 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے تھےجنہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بچا لیا گیا تھا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں کی لاشیں جہاز کے تباہ شدہ حصے کی طرف آپریشن کے دوران ملیں۔