صدر براک اوباما کا کہنا ہے کہ امریکی عوام دشمنوں کی جانب سے خوف زدہ کرنے کی کوششوں کو خاطر میں نہ لائیں۔
واشنگٹن: (یس اُردو) انسداد دہشت گردی کے قومی مرکز میں بریفنگ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا قومی سلامتی کی پیشہ وارانہ ٹیم اپنا کام بخوبی سر انجام دے رہی ہے تاہم ہمیں چوکنا رہنا ہو گا۔ انہوں نے کہا تمام ادارے دہشت گردوں کو ملک سے دور رکھنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ قومی سلامتی کے اداروں نے ماضی میں بھی دہشت گردی کی متعدد سازشیں ناکام بنائی ہیں۔ صدر اوباما نے کہا دہشتگردی کے خلاف امریکی عوام کا سب سے بڑا ہتھیار اس کی طاقت اور لچک ہے۔