امریکی فوج سے وابستہ سائنسدانوں نےاپنے عملے کی دماغی صلاحیت بڑھانے کیلئے برقی آلے کا کامیاب استعمال کیا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق تجربے کا مقصد فضائی عملے، ڈرون آپریٹر اور دیگر افراد کی ذہنی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے، جس کیلئے عملے کو ڈیوٹی کے دوران خود کو مخصوص تاروں سے منسلک کرنا ہوتا ہے۔
یہ ڈیوائس انتہائی دباؤ کی صورت میں عملے کی صلاحیت بڑھاتی ہے، اس ٹیکنالوجی کو بعض ادویات کا محفوظ ترین متبادل قرار دیا جارہا ہے، لیکن بعض ماہرین نے انسان کے کام کرنے کی صلاحیت پر سائنس کے بےجا استعمال پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔