نیویارک…..امریکی ریاست ٹیکساس میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا۔ آئر لینڈ میں بھی پہلی بار 2افراد میں زیکا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔
مقامی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ڈیلاس کاؤنٹی میں زیکا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا ہے تاہم متاثرہ شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔ حکام کے مطابق متاثرہ شخص میں زیکا وائرس کیسے منتقل ہوا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ادھر آئرلینڈ میں بھی زیکا وائرس کے پہلے 2کیسز سامنے آگئے ہیں ۔ آئرلینڈ کی ہیلتھ سروس ایگزیکٹیو کے مطابق زیکا وائرس سے متاثرہ ممالک سے وطن واپس آنے والے 2 افراد وائرس کا شکار ہوئے ہیں تاہم متاثرہ دونوں افراد کی حالت بہتر ہے۔