امریکا پاکستان کو 19ارب روپے کی امداد دے گا، یہ امداد اقتصادی اور سیاسی اصلاحات کے لیے دی جائے گی۔اس امداد کا اعلان پاکستان میں امریکی سفارت خانے نے کیا ہے ۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری کیے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ اور منسٹری آف فنانس کی جانب سے حال ہی میں دستخط کیے جانے والے معاہدے کے تحت یہ امداد دی جائے گی۔