counter easy hit

امریکہ کا شادی کی تقریب پر خوفناک حملہ، عورتوں اور بچوں سمیت 40 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

قندھار (ویب ڈیسک) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں شادی کی تقریب پر فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 40 شہری جاں بحق ہوگئے، واقعہ اتوار کو رات گئے قلعہ موسیٰ ڈسٹرکٹ میں پیش آیا، افغان حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، افغان طالبان نے حملے کا الزام امریکا اور

افغان فورسز پر عائد کردیا ہے۔ علاقہ مکینوں اور ہلمند کے مقامی حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی شام شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران سیکورٹی فورسز نے مشتبہ شدت پسندوں کیخلاف زمینی اور فضائی کارروائی شروع کردی۔ ہلمند کی صوبائی کونسل کے رکن مجید خانزادہ نے بتایا کہ کارروائی میں افغان اور غیر ملکی افواج دونوں شامل تھیں۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فرانس ، جرمنی اور برطانوی رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سعودی آئل تنصیبات پر حملوں میں ایران ملوث ہے ۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکغوں ، جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور برطانوی وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ ایران ہی ان حملوں کا ذمہ دار ہے ، اس معاملے پر کوئی وضاحت قابل قبول نہیں ۔ قبل ازیں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہاہے کہ برطانیہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار ایران ہے۔

USA, ATTACKED, MARRIAGE, CEREMONY, IN, TRIBAL, AREAUSA, ATTACKED, MARRIAGE, CEREMONY, IN, TRIBAL, AREAUSA, ATTACKED, MARRIAGE, CEREMONY, IN, TRIBAL, AREAUSA, ATTACKED, MARRIAGE, CEREMONY, IN, TRIBAL, AREA

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website