امریکامیں دستاویزات نہ رکھنےوالے تارکین وطن کےخلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔
USA: began cracking down agaainst migrant
امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک،لاس اینجلس،اٹلانٹا،شکاگو،شمالی اورجنوبی کیرولائنامیںگھروں اوردفاترپرچھاپے مارے گئے جن میں دستاویزات نہ رکھنےوالےسینکڑوں تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےجانے والےامیگرنٹس میں ایسےافرادبھی شامل ہیں جن کاکوئی مجرمانہ ریکارڈنہیں۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے دستاویزات نہ رکھنے والے30لاکھ افرادکوامریکاسےنکالنےکابیان دیاتھا۔ ٹرمپ نے اوباما دورکی پالیسی تبدیل کرتےہوئےمجرم امیگرنٹس کوترجیحی بنیادوں پرنکالنےکی راہ بھی ہموارکردی تھی۔