واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے نومنتخب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
USA congratulations to the nominated Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi on taking the oath
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیتھر نوارٹ نے میڈیا بریفنگ کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو عہدہ سنبھالنے کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان کے ساتھ باہمی مفادات کے معاملات پر مل کر چلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ عوامی سطح پرمضبوط تعلقات ہیں تاہم آئندہ مستقبل میں بھی پاکستانی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔