کراچی(ویب ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں، امریکی حصص بازاروں میں شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈاؤ جونز انڈیکس میں 2 ہزار14 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، ڈاؤ جونز 23 ہزار 851 پوائنٹس پر بند ہوا،
نیسڈیک میں 625 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔ یورپی حصص بازاروں کا اختتام بھی مندی میں ہوا، فرانسیسی مارکیٹ میں 431 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی، جرمن مارکیٹ میں 910 پوائنٹس کی کمی آئی، برطانوی مارکیٹ میں 486 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ دوسری طرف ایشیائی حصص بازاروں میں ملا جلا رجحان رہا، جاپانی مارکیٹ میں 16 پوائنٹس کی کمی ہوئی، چینی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی دیکھی گئی، جب کہ ہانگ کانگ مارکیٹ میں 355 پوائنٹس اور جنوبی کورین مارکیٹ میں 3 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنا 80 فی صد تیل غیر ملکی ذرایع سے درآمد کرتا ہے، اس سے پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی درآمدی ممالک کیلئے انتہائی فائدہ مندہے ۔ ماہرین کے مطابق پاکستان اپنا 80 فیصد تیل غیر ملکی ذرائع سے درآمد کرتا ہے، اس سے پاکستان کےدرآمدی بل میں نمایاں کمی متوقع ہے، جس سے پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر تک کی بچت ہوسکتی ہے۔
معاشی ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد مقامی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔ خیال رہے حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ ق نے تیل کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا ہے اور کہا عوام کی تکالیف کم کریں اور پٹرولیم مصنوعات پر بھر پور ریلیف دیں۔ یاد رہے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہوشرباکمی ریکارڈ کی گئی ، ایشیائی منڈیوں میں خام تیل میں ستائیس فیصد سے زائدکی کمی دیکھی گئی اور ٹریڈنگ کے دوران خام تیل کی قیمت تیس ڈالر سے بھی کم ہوگئی۔ دوسری جانب ایشیائی منڈیوں میں امریکی خام تیل کی قیمت تیس ڈالرفی بیرل سےنیچےآگئی تاہم بعدمیں اس میں ریکوری دیکھی گئی، امریکی خام تیل کی قیمت بتیس ڈالرچوہترسینٹ فی بیرل اور برینٹ خام تیل کی قیمت میں چھتیس ڈالرانتالیس سینٹ فی بیرل ہوگئی۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کی وجہ اوپیک اورروس کےدرمیان پیداوارسےمتعلق معاہدہ نہ ہوناہے جبکہ سعودیہ عرب نےایشیائی،یورپی اورامریکی خریداروں کیلئےخام تیل کی برآمدای قیمتوں میں دس فیصدکمی کی ہے ، جس کے باعث سعودی اور روس کےدرمیان قیمتوں پرتجارتی جنگ کاخدشہ ہے۔