counter easy hit

امریکہ ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا: صدر بائیڈن

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے واضح کیا ہے کہ امریکہ اس وقت تک ایران پر عائد معاشی پابندیاں نہیں ہٹائے گا جب تک ایران 2015 کے جوہری معاہدے کے تحت یورینیم کی افزودگی کی شرح کم نہیں کرتا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں صدر بائیڈن نے اس تاثر کو رد کیا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ہٹا کر مذاکرات کے لیے پہل کرے گا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہو گا۔ صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ ایران کو پہلے یورینیم کی افزدوگی کی شرح 2015 میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق لانا ہو گی۔ جوہری معاہدے کے تحت ایران 3.67 فی صد تک یورینیم افزودہ کر سکتا ہے تاہم سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے 2018 میں جوہری معاہدے سے الگ ہونے کے بعد ایران نے بھی افزودگی کی شرح بڑھا کر 20 فی صد تک کر دی تھی۔ ایرانی حکام کا یہ دیرینہ مؤقف رہا ہے کہ تہران کا جوہری پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے جسے مغربی حکومتیں شک کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر ایک بیان میں کہا کہ اگر امریکہ چاہتا ہے کہ ایران وعدے پورے کرے تو اسے تمام پابندیاں ہٹانا ہوں گی۔ امریکی ٹی وی ‘سی این این’ کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرِ خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا تھا کہ ایران کی جانب سے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی گئی کہ معاہدے کو بحال کرنے سے پہلے امریکہ ایران کو پابندیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا معاوضہ دے۔

USA, JO BIDEN, REFUSE, TO, LIFT, SANCTIONS, FROM, IRAN

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس اس وقت کم شرح پر افزودہ یورینیم کی اتنی تعداد ہے کہ وہ دو نیوکلیئر بم بنا سکتا ہے اگر وہ انہیں بنانے کا فیصلہ کر لے۔
اُن کے بقول “ہم یہ دیکھیں گے کہ کیا یہ پابندیاں صحیح طریقے سے ہٹائی گئی ہیں اور پھر ہم اپنے وعدے پر دوبارہ سے عمل شروع کر دیں گے۔”

یہ خامنہ ای کی جانب سے امریکی صدر جو بائیڈن کے حلف اٹھانے کے بعد اس معاملے پر پہلا تبصرہ تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website