واشنگٹن (یس ڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپیں تشویش کا باعث ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا مذاکراتی عمل کی حمایت کرتا ہے، ماضی میں اس حوالے سے کافی اقدامات اٹھائے گئے تاہم اب بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
جان کیری کے دورہ پاکستان کے حوالے سے جین ساکی کا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہے ،تاہم انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون جاری رہے گا۔ کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو دی جانے والی 50 کروڑ 32 لاکھ ڈالر کی امداد کے سوال پر جان ساکی کا کہنا تھا کہ ابھی اس حوالے سے کانگریس کی منظوری باقی ہے ۔