اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) تُرک صدر رجب طیب اردوان کو عالمِ اسلام میں بہت عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ بلکہ مسلمانوں کی اکثریت اُنہیں اس وقت اسلامی دُنیا کے سب سے بڑے رہنما کی نظر سے دیکھتی ہے۔ان کی کرشماتی شخصیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہےکہ دُنیا بھر کے ممتاز عالمی رہنما بھی اُن سے ملاقات کے منتظر رہتے ہیں۔گزشتہ چند روز سے دُنیا بھر کے تمام عالمی رہنما امریکی شہر نیویارک میں ڈیرہ لگائے بیٹھے ہیں، جس کی وجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا منعقدہ اجلاس ہے۔ اس موقع پر عالمی رہنما ایک دوسرے سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک تقریب نیویارک میں ہوئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تُرک صدر رجب طیب اردوان ایک میز کے آگے بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ اُن کے پاس دُنیا کی اہم عالمی طاقتوں کے سربراہان کھڑے ہوئے ان سے بات چیت میں مصروف ہیں۔جن میں برطانیہ کے نومنتخب وزیر اعظم بورس جانسن اور جرمنی کی چانسلر اینجلا مرکل بھی شامل ہیں۔ اسی دوران امریکی صدر کا ایک اسسٹنٹ اُنہیں رجب طیب اردوان سے ملوانے کے لیے اُن کی میز کے پاس لاتا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر دُنیا بھر کے مسلمان ٹویٹر صارفین نے بہت خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس وڈیو کو اپ لوڈ کرنے والے نے اس کا عنوان دیا ہے ”جلد ہی دُنیا کی نظریں اپنے مسائل کے حل کے لیے اردگان پہ ہوں گی۔اسلام کا خلیفہ، دُنیا کا پُرامن ترین لیڈر“۔ ایک ٹویٹر صارف کا کہنا تھا کہ اس سے پتا چلتا ہے کہ تُرک صدر صحیح معنوں میں اسلامی دُنیا کی ترجمانی کرنے اور اُمتِ مُسلمہ کا موقف جاندار طریقے سے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسی وجہ سے عالمی طاقتوں کے سربراہان اُن سے ملنے کے لیے خود اُن کے پاس چل کر آتے ہیں۔