امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 110ارب ڈالرز کے دفاعی معاہدوں پر اتفاق ہوا ہے،وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ دفاعی معاہدے دہشت گردی سے نمٹنے میں کارآمد ہوں گے۔
USA, Saudi Arabia agreed to $ 110 billion in defense contracts
عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سعودی فراماں روا شاہ سلمان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ عرب ٹی وی کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ سعودی ولی عہد اور نائب ولی عہد سےالگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ دفاعی معاہدے سعودی عرب اور خطہ خلیج کی طویل مدتی سلامتی میں کارآمد ہوں گے۔ دفاعی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں امریکی صدر ٹرمپ اور وزیرخارجہ ٹلرسن بھی موجود ہوں گے۔