امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالرز یعنی 28 ارب روپے کی فوجی امداد روک لی ہے ۔ترجمان امریکی قومی سلامتی کونسل نے کہا کہ پاکستان کی روکی گئی فوجی امداد دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ۔ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کردیا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی جنوبی ایشیائی پالیسی کے مطابق پاکستانی کارروائی دونوں ممالک کے تعلقات کا تعین کرے گی۔
امریکا نے اگست 2017ء میں عارضی طور پر پاکستان کی فوجی امداد روکنے کا اعلان کیا تھا ۔