ڈرائیور نے متبادل راستے کیلئے جی پی ایس ٹیکنالوجی سے مدد لی، ڈرائیور دو دوستوں سمیت جمی ہوئی جھیل میں جاگرا ، ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا
ورمونٹ: امریکی ریاست ورمونٹ میں ڈرائیور کو ٹیکنالوجی پر اندھا بھروسہ مہنگا پڑگیا۔
جی پی ایس کو فالو کرتے گاڑی برف سے جمی جھیل میں جا گری۔ امریکا میں گاڑی میں سوار تین دوستوں کو جی پی ایس پر اندھا اعتماد لے ڈوبا،
تینوں کار سمیت جھیل میں جا گرے، ریسکیو اہلکاروں نے پانی سے نکالا۔ ڈرائیور نے میڈیا کو بتایا کہ ٹریفک جام سے بچنے کے لیے انہوں نے جی پی ایس سے متبادل راستے کے بارے میں معلومات لیں جس کا خطرناک انجام ہوا۔ گاڑی کو جمی جھیل سے نکال لیا گیا۔