امریکا میںسب سے بلند ڈیم سے پانی کے رساؤ پر قابو پالیا گیا ۔کیلیفورنیا کے مقامی حکام نے آبادی کے انخلا کی وارننگ واپس لے لی ۔
ریسکیوحکام کے مطابق پانی کے رساؤ پر بڑی حد تک قابوپالیا گیا ہے اورشہری گھروں کو واپس آسکتے ہیں ۔امریکا کے سب سے بلند ڈیم کے اسپل و ے کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ڈیم ٹوٹنے سے 100فٹ اونچے سیلابی ریلے سے بڑی تباہی کا خدشہ تھا ۔اس سے قبل ریسکیو حکام نے خبردار کیا تھا کہ پانی کے بڑھتے دباؤ کےباعث اگر ڈیم ٹوٹا تو 100 فٹ اونچے سیلابی ریلے سے بڑی تباہی ہوسکتی ہے ۔