counter easy hit

سیب کا سرکہ استعمال کریں اور وزن گھٹائیں

جاپانی ماہرین کے مطابق دن میں 2 مرتبہ ہلکی شدت والے سیب کے سرکے کے 2،2 چمچے پی لیے جائیں تو اس سے 12 ہفتوں میں 2 سے 3 کلوگرام وزن کم کیا جاسکتا ہے۔

Use apple vinegar and weight loose

Use apple vinegar and weight loose

امریکا کی خاتون پروفیسر کے مطابق نئے تجربات سے معلوم ہوا ہے کہ اس سے استحالہ (میٹابولزم) کو تبدیل کرکے وزن کم کرنے میں مدد ملتی ہے تاہم اس کےلیے مزید تجربات کی ضرورت ہے۔ پروفیسر کے مطابق سیب کا سرکہ خون میں شکر کی مقدار برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور جو لوگ ذیابیطس کے دہانے پر ہیں اگر وہ پاستہ اور پیزا کھائیں تو ان کے خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جب کہ سیب کا سرکہ اس کیفیت کو قابو کرسکتا ہے جس کی وجہ ایسیٹک ایسڈ ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سرکہ پینے سے قبل اس میں تھوڑا پانی ملاکر اس کی شدت کو کم کیا جائے کیونکہ خالص سرکہ معدے اور حلق کو متاثر کرسکتا ہے۔ خاتون پروفیسر کا کہنا ہےکہ 2 چمچے سیب کا سرکہ 8 اونس پانی میں ملاکر پیا جائے اور اگر سرکے کے ساتھ سبز سلاد بھی کھاسکیں تو اس کے بہترین اثرات مرتب ہوں گے۔ واضح رہے کہ ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر 10 برس سے اس سرکے پر تحقیق کررہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website