اسلام آباد(یس اردو نیوز) جب بھی آپ کو موسم کا بھاری پن محسوس ہو، اپنے موزوں میں ایک پیاز رکھ لیں۔
ہم اکثر پیاز کو آنسوئوں کے حوالے سے جانتے ہیں جسے کاٹتے ہوئے آنسو نکلتے ہیں اور ہم پھر اس کے ایک مزیدار کھانا تیار کرتے ہیں۔کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز کے اور کیا استعمالات ہیں۔
جب آپ کسے دوسرے شہر جائیں اورآب وحوا راس نہ آئے تو وہاں کا پیاز لے کر سلاد کے طورپر استعمال کھالیں۔ آپ کو وہاں کا پانی اورہوا کچھ بھی نہیں کہہ سکیں گے اورآپ کا مدافعاتی نظام آب و ہوا کو قبول کرلے گا۔
حقیقت میں ایک پیاز روزمرہ کے تمام امراض سے نمٹنے میں کارآمد ہے۔
بیکٹیریا: میڈیکل سائنس کا ماننا ہے کہ آپ کے پائوں میں 7000 اعصاب ہیں جو آپ کے پورے جسم کے ساتھ منسلک ہیں۔ اس لیے اپنی جرابوں میں پیاز رکھنے سے آپ کے جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ یہ آپ کے تمام جسم کی کلینزنگ کریگا۔ یہ آپ کے جسم سے تمام بیکٹریا اور جراثیم چوس لے گا۔چونکہ آپ کے پائوں کی جلد انتہائی پتلی اورنازک ہوتی ہے۔ پیاز سے اچھے بیکٹریااور کیمیکلز آپکی جلد میں داخل ہوکر آپ کے خون میں شامل ہوجائیں گے۔ اس طریقے سے پیاز آپ کے خون کو صاف بھی کرتا ہے۔ جب آپ سورہے ہوں۔
سردی: اگرآپ کو سردی لگ گئی اورآپ اس سے متاثر ہیں تواپنی جرابوں میں سونے سے پہلے پیاز رکھیں آپ کو بہت جلد افاقہ ہوگا۔ پیاز بدبو کو جذب کرنے اور ماحول کو خوشگوار بنانے کیلئے بھی معروف ہیں۔
بہتر یہ ہے کہ آپ قدرتی پیاز استعمال کریں جس کو کیمیکل وغیرہ سے دھویا نہ گیا ہو۔
کلینزنگ: اگرآپ سپرے شدہ اور کیمیکلز کے ذریعے اگائے گئے پیاز استعمال کرینگے تو نقصان دہ بیکٹریا آپکی جلد میں ٹرانسفر ہوسکتے ہیں۔امریکہ کے ڈاکٹر لارن فیڈر اور چینی ڈاکٹرز پیاز کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ادویات میں پیاز کا استعمال طویل عرصے سے جاری ہے۔
اس لیے رات کو سونے سے پہلے آدھا پیاز کاٹ کر پائوں پرلگائیں اور موزے پہن لیں۔ صبح اٹھ کر پائوں کو رگڑ کر دھولیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پیاز اور لہسن میں یہ خاصیت موجود ہے کہ یہ جسم سے بیکٹیریاختم کرتا ہے۔پیاز میں موجود فاسفورک ایسڈ جب جسم میں داخل ہوتا ہے تو یہ خون کو زہریلے مادوں سے پاک کرکے خون کو صاف کردیتا ہے اور انسان اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتا ہے۔
چینی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہمارے جس میں بہت طاقتور الیکٹرک سرکٹ ہوتے ہیں لیکن وہ ہمارے جوتوں کی وجہ سے بہتر طریقے سے کام نہیں کر پاتے لہذاہمیں چاہیے کہ اپنے پاﺅں کو جوتوں سے نکال کر کھلا چھوڑ دیں تاکہ ہمارے جسم کو آرام ملے اور وہ بہتر طریقے سے کام کرسکیں۔
چینی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کے الیکٹرک سرکٹس کو مزید فعال بنانے کے لئے ایک طریقہ پیاز ساری رات پاﺅں پر باندھ کر سوئیں۔ان کا کہنا ہے کہ رات کو سوتے وقت پیاز کو باریک کاٹ کر پاﺅں کے تلووں پر لگائیں اور پھر جرابیں پہن لیں اور ساری رات ایسے ہی لگا رہنے دیں۔یہ جسم کے سرکٹس کو فعال بنانے کاسب سے مجرب طریقہ ہے اور اس کی مدد سے آپ کا جسم ہلکا پھلکا،تروتازہ اور پرسکون ہوجائے گا اور آپ کو تمام دن کی تھکاوٹ سے راحت ملے گی۔