اکثر مرد و خواتین ایڑھی کے درد کی شکایت کرتے ہیں، لوگ اسے اکثر کام کی زیادتی کی وجہ سے تھکاوٹ یا زیادہ چلنے کی وجہ سمجھتے ہیں، مگر دراصل یہ درد ہماری ایڑھی میں موجود ایک چھوٹی ہڈی کے بڑھنے کی وجہ سے ہو تا ہے، جو کہ پاؤں کے اندرونی حصے میں موجود ہوتی ہے۔ اسے کیلکینم کے نام سے جانا جاتا ہے اور اسی ہڈی کے بڑھنے کی وجہ سے ایڑھی کا درد محسوس ہوتا ہے۔ یہ درد کبھی کبھار اتنا شدید ہوتا ہے کہ پاؤں میں سوئیاں چبھنے کی کیفیت ہو جاتی ہے۔ اس ہڈی کے بڑھنے کا اندازہ صرف ایکسرے کی مدد سے لگایا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو بھی ایڑھی کے درد کی شکایت ہے تو ان ٹوٹکوں پر عمل کر کے آپ اس درد سے نجات پا سکتے ہیں۔ سیب کا سرکہ سیب کا سرکہ بہت سے مسائل کا بہترین حل ہے، یہ نہ صرف کیلشیم کی زیادتی کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا بلکہ درد سے نجات اور سوجن کو بھی ختم کر دے گا۔ ایک تولیے کا حصہ لیجئے جو آپ کے پاؤں کے ناپ کا ہو اور اسے سیب کے سرکے میں بھگوئیں اس تولیے کے حصے کو اپنے جوتے میں ڈالیں اور جوتا پہن لیں۔ یقین دھانی کر لیں کہ تولیہ پورا دن گیلا رہے، اس عمل کو ایک ہفتے تک جاری رکھیں۔ اس کے علاوہ آپ سیب کے سرکے کو دو علیحدہ طریقوں سے بھی استعمال کر سکتے ہیں آدھا کپ سیب کا سرکہ گرم کریں، ایک ٹب میں گرم پانی لیں اور اس میں سیب کا سرکہ ڈال دیں اور اس پانی میں پانچ سے دس منٹ کے لئے پاؤں بھگوئیں، اس عمل کو ایک دو ہفتے تک روزانہ دو بار کریں۔ اس کے علاوہ آپ سیب کے سرکے کو شہد اور گرم پانی کے ساتھ ملا کر ایک یا دو ہفتے تک روزانہ دو گلاس پئیں گے توبھی درد میں خاطر خواہ کمی محسوس کریں گے۔
برف کا استعمال بھی ایڑھی کر درد میں کمی لانے کے لئے بیحد مددگار ثابت ہوتا ہے، برف کے استعمال سے سوجن اور دردمیں کمی آتی ہے۔اس کے علاوہ ہمارے مسلز کو سکون ملتا ہے۔ پانی کی بوتل کو جما لیں، اور اس بوتل کو دس سے پندرہ منٹ پاؤں پر رکھیں، اس عمل کو روزانہ کریں جب جب آپ کو پاؤں میں درد محسوس ہو۔ خیال رہے کہ کبھی بھی برف کو بلواسطہ جلد پر نہ لگائیں۔ :بیکنگ سوڑا بیکنگ سوڈا بھی ایڑھی میں درد میں کمی لاتا ہے، بیکنگ سوڈا میں موجود کرسٹلز ایڑھی میں بڑھتی کیلشیم کی زیادتی کو کم کرتا ہے۔اس کے علاوہ سوجن اور درد میں کمی لاتا ہے۔ آدھی چائے کی چمچ بیکنگ سوڈا کو پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں، اور اس پیسٹ کو ایڑھی پر لگائیں، اس عمل کو کچھ دن تک روزانہ دن میں دو بار کریں۔ کھوپرے کا تیل کھوپرے کا تیل بھی ایڑھی کے درد کے لئے بے حد مفید ہے، کھوپرے کے تیل میں موجود کیلشیم ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے، اس کے علاوہ اس کے مساج سے جلد نرم و ملائم بھی ہو جاتی ہے۔ کھوپرے کو تیل کو گرم کر کے اگر ایڑھی یا کسی بھی جگہ جہاں درد ہو لگایا جائے تو فورا آرام آجاتا ہے ، اس کے مساج کے بعد تیل کو کچھ گھنٹوں تک جلد پر لگا رہنے دیں اور کوشش کریں کے تیل کا مساج سونے سے قبل کریں تاکہ صبح ہونے والی تکلیف سے محفوظ رہیں۔ :السی کے بیج کا تیل السی کے بیج کا تیل بھی ایڑھی کے درد کے لئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس میں موجود الفا لینولک ایسڈ ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کی ہی ایک قسم موجود ہوتا ہے جو درد اور سوجن میں کمی لاتا ہے۔ ایک چوتھائی کپ السی کے بیج کا تیل گرم کریں ، اور ایک کپڑے کو اس میں بھگو کر ایڑھی پر رکھیں اس کے بعد اس پر پلاسٹک کی تھیلی باندھ لیں اب اس پرکچھ گھنٹوں تک گرم ٹکور کریں، اس دوران کوشش کیجئے کہ ہلنے جلنے کا کوئی کام نہ کریں۔ اس عمل کو روزانہ ایک دفعہ ضرور کریں اس وقت تک جب تک مکمل طور پر درد سے نجات حاصل نہ کرلیں