counter easy hit

بہترین نظر کے لیے مفید غذائیں

عام طور پر ہم صرف گاجر کو ہی آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین اور مفید قرار دیتے ہیں لیکن لوگوں کی ایک بڑی اکثریت اس بات سے ناواقف ہیں گاجر کے علاوہ بھی متعدد ایسی غذائیں موجود ہیں جو ہمیں آنکھوں کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے علاوہ ہماری نظر کو بہتر بناتی ہیں- دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تمام غذائیں ہماری روزمرہ کی خوراک کا حصہ ہیں تاہم ہم ان کے فوائد سے لاعلم ہیں-

Broccoli
گوبھی میں وٹامن بی 2 کی کثیر تعداد پائی جاتی ہے اور یہ وٹامن روشنی میں آنے کے بعد ہماری آنکھوں میں پیدا ہونے تبدیلی کے لیے مددگار ثابت ہوتا ہے- تاہم گوبھی کو ابالنے سے اس میں موجود وٹامن ضائع ہوجاتے ہیں- اس لیے ضروی ہے کہ اسے ہلکی بھاپ پر پکا کر کھایا جائے- اگر آپ اس میں لیموں کا رس اور زیتون کا تیل بھی شامل کرلیں گے تو آپ اس سے کئی اور فوائد بھی حاصل کرسکتے ہیں-

Coffee
صبح سویرے ایک کپ کافی پینے سے آپ دن بھر آنکھوں کی خارش اور جلن سے محفوظ رہ سکتے ہیں- یہ دونوں مسائل آنکھوں میں آنسوؤں کی کمی کے باعث جنم لیتے ہیں- یونیورسٹی آف ٹوکیو کے تحقیق دانوں نے ثابت کیا ہے کہ کافی کا استعمال آنسوؤں کی کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کو دور کرسکتا ہے-

Corn
lutein مکئی میں

zeaxanthin اور

نامی دو ایسے غذائی اجزاﺀ پائے جاتے ہیں جو انسانی آنکھوں کو سورج کی روشنی اور کمپیوٹر اسکرین٬ ٹی وی اسکرین اور سمارٹ فون کی اسکرین کی روشنی سے پہنچنے والے نقصانات سے محفوظ رکھتے ہیں- اس کے علاوہ یہ دونوں غذائی اجزاﺀ سگریٹ کے دھوئیں اور فضائی آلودگی سے آنکھوں کو پہنچنے والے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتے ہیں- مکئی آپ تازہ بھی استعمال کرسکتے ہیں اور منجمد بھی-

Eggs
انڈوں کی زردی میں زنک پایا جاتا ہے اور یہ آنکھوں کے ریٹینا کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے ( ریٹینا آنکھوں کے پیچھا کا حصہ ہوتا ہے اور یہ روشنی کے معاملے میں انتہائی حساس ہوتا ہے)- رات میں نظر کی خرابی کی شکایت زنک کی کمی کی وجہ سے ہی پیدا ہوتی ہے- اور زنک کی کمی ہی دھندلا دکھائی دینے کا باعث بھی بنتی ہے-

Fish
ایسی مچھلیاں جو اومیگا تھری ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں آنکھوں اور نظر کے لیے بہترین قرار دی جاتی ہیں- ان مچھلیوں میں ٹونا٬ سالمن اور میکیریل شامل ہیں- ان مچھلیوں کو کھانے سے انسان بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی نظر کی کمزوری اور موتیا سے محفوظ رہ سکتا ہے- یہ مچھلیاں ہفتے میں کم سے کم دو بار ضرور کھائیے-

Oranges
ایسے مرد و خواتین جو روزانہ وٹامن سی سے بھرپور دو سنگترے یا مالٹے کھاتے ہیں ان کی آنکھوں کو موتیا لاحق ہونے کے خطرات میں ان لوگوں کے  BMC Ophthalmology مقابلے میں آدھی کمی واقع ہوجاتی ہے جو روزانہ ایک سے بھی سنگترہ یا مالٹا کھاتے ہیں- یہ انکشاف

میں شائع ہونے والی ایک طبی تحقیق میں کیا گیا ہے- یہ تحقیق 65 سال سے زائد عمر کے 600 افراد پر کی گئی ہے-

Sunflower seeds
سورج مکھی کے بیج وٹامن ای سے بھرپور ہوتے ہیں اور یہ وٹامن بڑھتی عمر کے ساتھ پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماریوں کے عمل کو سست بناتا ہے اور ساتھ ہی موتیے کو بھی بڑھنے سے روکتا ہے- وٹامن ای کی بھرپور مقدار٬ بادام٬ پالک اور زیتون کے تیل میں بھی پائی جاتی ہے- ہری سبزیوں کے سلاد کے ساتھ سورج مکھی کے بیجوں کو شامل کرنا آنکھوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے-

Bright orange fruits and vegetables
چمکتے نارنجی رنگ کے پھل اور سبزیاں وٹامن اے اور بیٹا کروٹین سے بھرپور ہوتے ہیں- یہ مخصوص سبزیاں اور پھل انسان کی رات میں دیکھنے کی صلاحیت کو مزید بہتر بناتے ہیں اور ساتھ ہی روشنی میں آنکھوں میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے لیے بھی مددگار ثابت ہوتے ہیں- ان مخصوص سبزیوں اور پھلوں میں نارنجی رنگ کا کدو اور گاجر وغیرہ شامل ہے-