نیویارک (سجاد احمد) رب ذولجلال نے عرش پر ذکر آمد رسول فرمایا ہے اور پھر اس محفل کے چرچے قرآن مجید میں کئے ہیں تاکہ مومنین بھی یہی راہ اختیار کریں۔ رسول اللہ ۖ کی آمد سے کائنات کا مقدر چمک اٹھا اور اہل ایمان کو آپ کے توسل سے رب رحمن ایمان اور قرآن ملا۔ محافل میلاد سے خیر وبرکت اور ایمانوں کو تازگی ملتی ہے۔