لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ پچھلی حکومت میں وزیراعلیٰ کے چار کیمپ افس تھے جو عوام کے پیسے سے بنائے گئے ، لیکن ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ یمارے دور میں ایک بھی کیمپ آفس نہیں ہے ،، قوم کے پیسے کی حفاظت کر رہے ہیں،، نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور سے 7 ہزار کنال سے زائد اراضی واگزار کرائی گئی،کارروائی کے دوران کوشش ہے کہ کسی غریب کو تنگ نہ کیا جائے۔وزیراعلی پنجاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کا بھی پتہ چلایا گیا، پنجاب بھر میں لاکھوں ایکڑ اراضی واگزار کرائی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ اتفاق فائونڈری سے 240 کنال اراضی واگزار کرائی گئی، کوئی اتحادی ناراض نہیں ہوگا، سب ساتھ ہیں، میرے دورمیں کوئی وزیراعلی کیمپ آفس نہیں ۔وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں چار کیمپ آفس تھے، ہفتے میں ایک روز خود عوام سے ملاقات کرتا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی سو روز ہوئے، آپ نے دیکھا کہ تجاوزات کے خلاف کتنا کام کیا۔