counter easy hit

عثمان بزدار نے لاہوریوں کو دھماکہ خیز خوشخبری سنا دی

لاہور (ویب ڈیسک) لاہوریوں کے لیے رمضان المبارک میں اچھی خبر آ گئی، ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ منظور سرور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک میں مسافروں کے چالان نہیں ہوں گے۔ اجلاس میں ایس ایس پی ہیڈ کوارٹر محمود الحسن قریشی نے بھی شرکت کی۔نجی ٹی وی چینل لاہور نیوز کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پٹرولنگ منظور سرور کی زیر صدارت اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تیز رفتاری، غفلت اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی بلکہ مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔ ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد شاہرات پر عوام کی حفاظت کرنا ہے، ہمیں عوام کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھا چاہیے۔ قانون کی خلاف وری پر اپنا اختیارات کو ضرور استعمال کریں تاہم کسی شہری سے بدتمیزی نہ کی جائے۔ دوسری جانب سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس عابد علی بلوچ کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں ماہِ رمضان المبارک میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کیا گیا جس میں علمائے کرام اور تاجر برادری نے شرکت کی۔ ایس ایس پی آفس میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عابد علی بلوچ کا کہنا تھا کہ اجلاس کا مقصد رمضان المبارک کی آمد کے موقع پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت و مسائل کی نشاندہی اور اس حوالے سے بہتر سیکورٹی کی فراہمی ہے۔ ماہِ رمضان میں مارکیٹ چوک اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا اور اس حوالے سے تجاوزات کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہوگی۔ اجلاس میں علمائے کرام، انجمن تاجران کے نمائندگا ن، انچارج ٹریفک سمیت چیمبر آف کامرس کے نمائندگان نے شرکت کی۔ بعد ازاں اجلاس کے شرکا نے موجودہ سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی میرپورخاص کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website