بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی چولستان میں عوامی مسائل جاننے کی کوشش، مقامی علاقے میں موجود ہینڈ پمپ سے پانی پی کر پانی کے معیار کا اندازہ لگایا،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار لوگوں کے مسائل سننے کے لیے چولستان کے دور دراز علاقوں میں بھی پہنچ گئے۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار خود گاڑی چلا کر چولستان میں گئے۔عثمان بزدار بغیر کسی سیکورٹی کے چولستان پہنچے جس سے انہوں نے وزیراعظم کا عوام سے کیا ہوا وعدہ بھی سچ کر دکھایا۔وزیراعلیٰ لوگوں سے ملتے رہے اورانکے حالات پوچھتے رہے۔چولستان لے لوگ وزیراعلیٰ کو اپنے درمیان دیکھ کر خوش ہوئے جب کہ انہوں نے عثمان بزدار کو دعائیں بھی دیں۔عثمان بزدار سے لوگوں سے وہاں کے مسائل کے بارے میں پوچھا۔انہیں نے چولستان میں صاف پانی اور صحت کی بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا نوٹس بھی لیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بے چولستان میں موجود ہینڈ پمپ سے خود پانی پیا ۔انکی پینڈ پمپ سے پانی پینے کی ویڈیو بھی ان کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی گئی۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعلیٰ خود نلکے کا پانی پی کر پانی کے معیار کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔