ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)23مارچ کو ضلع بھر میں سیمینارز، تقریری مقابلے اور تصویری مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خان۔ تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان کو اس سال بھی شایانِ شان سے منایا جائے گا۔ سیمینارز، تقریری و تصویری مقابلے سمیت میراتھن ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان علی خان نے کمیٹی روم میں یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقدہ تقریبات میں اقلیتوں کی نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی اپنی تحصیلوں میں شہداء کی قبروں پر جا کر فاتحہ خوانی کریں اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان نے ای ڈی او ایجوکیشن کو ہدایات کیں کہ وہ شہر کے تمام سرکاری سکولوں کی دیواروں پر یومِ پاکستان کے حوالے سے کیلی گرافی آرٹ ورک کروائیں تا کہ سکولوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوسکے۔ 23مارچ کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ میں اے ڈی سی، اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اے کے علاوہ آل ای ڈی اوز اور ڈی اوزنے شرکت کی۔