اسلام آباد(ایس ایم حسنین) افغانستان کی حزب وحدت اسلامی کے سربراہ کریم خلیلی تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے. وزیراعظم کے نمائںدہ خصوصی برائے افغان امور محمد صادق اور اسلام آباد میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل نے ان کا استقبال کیا۔کریم خلیلی، وفد کے ہمراہ آج تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ وزیراعظم، وزیر خارجہ اور سینئر آفیشلز سے ملاقاتیں کریں گے،حزب وحدتِ اسلامی کے سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر معززین سے بھی ملیں گے، کریم خلیلی کا دورہ امن کیلئے پاکستان کی افغان سیاسی قیادت تک رسائی کا حصہ ہے.
@AmbassadorSadiq @NajibAlikhil