امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے لیے پھر زور دیا ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان ان گروہوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جن کے محفوظ ٹھکانے ہیں۔ افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کی بھی حمایت کرتےہیں۔
امریکا نے افغان حکومت اورطالبان کےدرمیان مذاکرات کی حمایت کردی اور کہا کہ مذاکراتی عمل میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں،مذاکراتی عمل میں امریکاکا کوئی کردار ہے نہ ہی اس میں مداخلت کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات افغان حکومت اورطالبان کی اپنی کوشش ہے۔