counter easy hit

ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں کمی

ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کی قیمتوں میں 3 روپے سے لے کر 42 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ،نئی قیمتوں کا اطلاق فوری UTILITY, PRODUCTS, PRICES, INCREASED, IN, WHOLE, COUNTRYطور پر نافذالعمل ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی طرف سے دالوں کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے ،جس کے مطابق مونگ دھلی ہوئی کی قیمت 108 روپے سے کم کر کے 105 روپے فی کلو، دال مسور 110 روپے فی کلو سے کم کر کے 105 روپے ، دال چنا 120 روپے سے کم ہو کر 110 روپے، کالا چنا 110 روپے سے کم ہو کر سو روپے ، ماش ثابت 180 روپے سے کم ہو کر 150 روپے فی کلو کر دی ہو گئی ہے ۔مونگ چھلکہ 125 روپے سے کم کرکے 110 روپےفی کلو جبکہ ماش چھلکہ کی قیمت 252 روپے سے 210 روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے ۔ ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website