ستے رمضان بازاروں میں بیسن ، آلو ، کیلا ، آم اور دیگر اشیا کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ، حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
راولپنڈی (یس اُردو ) روزے سے پہلے عوام نے کیا سستے بازاروں کا رخ مگر مایوس لوٹے ۔ مہنگی اشیاء بازاروں سے غائب ہیں تو سبزیوں اور فروٹ کے نرخ بھی دو دن میں کئی گنا بڑھ گئے ۔ یوٹیلٹی سٹورز پر بھی سبسڈی کے ثمرات عوام سے دور ہی نظر آئے ۔ سستے رمضان بازار بھی عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ، سبزیاں اور فروٹ پہنچ سے دور ، پکوڑے بنانا بھی ہوا مشکل ، دو دنوں میں آلو کی قیمت میں 4 روپے ، بیسن کی قیمت میں 10 روپے فی کلو تک اضافہ ، مہنگائی کے ستائے عوام کا یوٹیلٹی سٹورز پر رش ۔ کل تک 70 روپے کلو بکنے والا سندھڑی آم آج 30 روپے کلو اضافے کیساتھ 100 جبکہ پاکستانی کیلا بھی 10 روپے اضافے کیساتھ 100 روپے کا مل رہا ہے ۔ آلو 24 تو بیسن 135 روپے کلو ہو گیا ۔ سبسڈی کی لالچ میں عوام یوٹیلٹی سٹورز پہنچے لیکن مہنگائی یہاں بھی ان کا منہ چڑھا رہی ہے ۔ عوام کا کہنا تھا کہ حکومت نے قیمتوں میں اضافے کا فوری نوٹس نہ لیا تو رمضان پیکج صرف نام کا ہی رہ جائے گا ۔