لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) اسلامی جمعیت طلبہ لالہ موسیٰ کے ناظم عزیرارشدچوہدری نے کہاہے کہ ناقص سیکورٹی انتظامات حکومت کی نااہلی ہے جس پرپردہ ڈالنے کیلئے تعلیمی اداروں کو زبردستی بندکیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ ناقص سیکورٹی انتظامات کا نزلہ تعلیمی اداروں پرگرایا جارہاہے،جان ومال کا تحفظ فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری اور ہرپاکستانی کا بنیادی حق ہے ، اس وجہ سے تعلیمی اداروں بندکرنے کا کوئی جوازنہیں بنتا،انہوں نے کہاکہ ایک طرف دشمن کے بچوں کو پڑھانے کے گن گائے جارہے ہیں تو دوسری طرف اپنے بچوں کے سکول سیکورٹی کے نام پربندکئے جارہے ہیں۔