اسلام آباد (یس ڈیسک) لیاری گینگ وارکے اہم رکن عزیر بلوچ کی حوالگی کے لیے پاکستانی وزارت خارجہ کا خط پاکستانی سفارت خانے کو موصول ہو گیا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارتخانہ درخواست یواے ای حکام کو بھیجے گا۔
عزیر بلوچ کو آج رات یا صبح ایک بار پھر ابوظبی کے حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ کو تفتیش کیلئے آج ابوظبی سے دبئی لایا جائے گا۔ عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق پاکستانی وزارت خارجہ کا خط پاکستانی سفارتخانے کو موصول ہو گیا ہے اور پاکستانی سفارتخانہ عزیر بلوچ کی حوالگی سے متعلق درخواست متحدہ عرب امارات کے حکام کو بھیجے گا۔