کراچی (یس ڈیسک) مسقط سے دبئی جاتے ہوئے گرفتار ہونے والے لیاری گینگ وارکے اہم ترین ملزم عزیر بلوچ کی حوالگی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ملزم کی دستاویز ات بھی تیار کی جا رہی ہیں۔
ایف آئی اے اور پولیس کی ٹیم دبئی بھجوانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس کی ٹیم ایس ایس پی کی سربراہی میں روانہ ہو گی۔ دوسری جانب دنیا نیوز نے عزیر بلوچ کے پاسپورٹ کی کاپی حاصل کر لی ہے۔
اکتیس مارچ دو ہزار نو کو جاری ہونے والے پاسپورٹ کی مدت رواں سال تیس مارچ کو پوری ہو چکی ہے۔
سو سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب عزیر بلوچ دبئی میں ایرانی پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔ حکام کی پوچھ گچھ اور فنگر پرنٹس کی مدد سے پکڑا گیا۔