کراچی (جیوڈیسک) عزیر بلوچ کو دبئی سے وطن واپس لانے والی ٹیم خالی ہاتھ وطن واپس لوٹ آئی، دبئی حکام نے عزیز کی آئندہ ماہ حوالگی کی یقین دہانی کرا دی۔
کراچی سے دبئی جانے والی دو رکنی ٹیم ایس ایس پی نوید خواجہ سمیت دو افسران کراچی پہنچ گئے ہیں۔ تینوں افسران نے دبئی میں ڈیڑھ ماہ تک تمام قانونی دستاویزات مکمل کیے اور اس سلسلے میں عزیر بلوچ کا پاسپورٹ بھی بنوایا گیا۔
ذرائع کے مطابق انٹرپول حکام نے دبئی سے رابطہ کیا ہے اور بتایا کہ منی لانڈرنگ میں پاکستان کو مطلوب دو دیگر ملزمان بھی آئندہ ماہ دبئی حکام کے حوالے کر دیئے جائیں گے جس کے بعد عزیر سمیت تینوں ملزمان کو آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔