کراچی : انسداد دہشت گردی عدالت نے دو بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کے مقدمے میں عذیر بلوچ ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں دو بچوں سمیت 8 افراد کے قتل کے مقدمے کی سماعت کی ۔ عدالت میں عذیر بلوچ، حبیب جان بلوچ ، راشد لاڈلہ سمیت 26 ملزمان میں سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے تمام ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتار جاری کر دئیے اور ایس ایچ او کلا کوٹ کو ہدایت کی کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کیا جائے ۔ ملزموں کے خاف جاری آپریش کے دوران 2012 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔