کراچی (یس ڈیسک) لیاری گینگ وار کے اہم ترین کردار عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کے لیے ایس ایس پی انویسٹی گیشن نوید خواجہ آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے جبکہ ٹیم کے دیگر 2 ارکان ہفتے کو جائیں گے۔ کراچی پولیس چیف کے مطابق عزیر بلوچ کو تحویل میں لینے کے لیے بنائی گئی سندھ پولیس کی ٹیم کے جانے کے تمام قانونی تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں اور آج کسی وقت ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ نوید خواجہ روانہ ہوں گے
جبکہ ٹیم کے دیگر 2 اراکین ایس پی سی آئی ڈی عثمان باجوہ اور ڈی ایس پی کھارادر زاہد حسین ہفتے کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔ ٹیم کی معاونت ایف آئی اے کا اعلیٰ افسر کرے گا۔