counter easy hit

وقار ذکاء نے عظمیٰ خان اور ہما خان کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک ) کیا عظمیٰ خان اور ان کی بہن جسم فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں وقارذکاء نے حقائق بیان کردیے۔ اداکارہ عظمیٰ خان کیس کا ڈراپ سین بتاتے ہوئے وقار ذکا نے پول کھول دیا۔ اپنی ایک ویڈیو میں معروف ویلاگر وقار ذکا کا کہنا ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان اور ہما خان ایک مافیا کا حصہ ہیں جو لوگوں کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورتے ہیں ۔وقار ذکا نے شناخت چھپاتے ہوئے کہا کہ مسٹر ایس جو ان کو ڈیل کرتےرہے ۔ مسٹر ایس کی جانب سے آمنہ عثمان کو کال کی گئی اور بتایا گیا کہ عثمان نے عظمیٰ خان کو حاملہ کر دیا ہے۔ یہ مافیا امیر خواتین کو استعمال کرتا ہے اور لڑکوں کو پھنسیایا جاتا ہے۔ وقار ذکا نے کہا کہ عثمان ، ہما اور عظمیٰ کی نازیبا تصاویر آمنہ عثمان کو بھیجی گئیں۔جس کے بعد آمنہ عثمان کو یہ بھی بتایا گیا کہ عثمان نے عظمیٰ خان کو حاملہ کر دیا ہے۔بعدازاں مسٹر ایس نے ہی ان دونوں خواتین کی ویڈیوز لیک کیں، اور پیسوں کی ڈیمانڈ شروع کر دی گئی ، تاہم ملک ریاض نے اس بار ایک ٹکا بھی نہیں دیا ۔ سٹلمنٹ ضرور ہونے جا رہی ہے تاہم ایک روپیہ بھی نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر عظمیٰ اور ہما اس مافیا کا حصہ نہیں تو اپنے اخراجات کیسے چلا رہیں تھیں۔ عظمیٰ خان نے صرف دو چھوٹی فلموں میں کام کیا ۔جس میں اتنے زیادہ پیسے نہیں ملے ہونگے۔ وقار ذکا نے کہا کہ مجھے پیسوں کی دی گئی آفر ملک ریاض کی نہیں تھی تاہم مسٹر ایس نے ہی یہ آفر دی۔ تاکہ ملک ریاض کو سوشل میڈیا پر بدنام کیا جا سکے۔خیال رہے اس سے قبل معروف ویلاگر وقار ذکا کو انٹر ویو دیتے ہوئے آمنہ عثمان کی پڑوسن نیہا خان نے بتایا تھا کہ آمنہ ملک میرے گھر سے چند میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر ہے ، جب تشدد کی ویڈیوز سامنے آئیں تو میں خود آمنہ ملک کیخلاف ویڈیوز بناتی رہی جس پر میں شرمندہ ہوں۔ نیہا خان نے کہا کہ جب میرے قریبی حلقوں سے بات چیت ہوئی تو معلوم ہوا کہ جائے وقوعہ عثمان ملک کا ہی دوسرا گھر تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website