لاہور( نیوز ڈیسک) پاکستانی اس وقت ورطہ حیرت میں ڈوب گئے جب عظمیٰ خان واقعہ میں عظمیٰ خان کی بہن ہما خان نے عدالت میں اپنا بیان جمع کرایا کہ واقعہ صرف مس انڈسٹینڈگ کی وجہ سے پیش آیا تھا، اس لیے وہ عدالت سے اپنا کیس واپس لیتی ہیں ، اس کو ڈیل کا رنگ دیا گیا ، لیکن اب عظمیٰ خان انکی بہن ہما خان اور عثمان ملک ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عثمان ملک، عظمی خاں اور ہما خاں کے خلاف زنا اور منشیات جیسے سنگین جرائم کا مرتکب ہونے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے اور مقدمہ کے اندراج کے لیے ایڈووکیٹ جناب وقاراحمد چیمہ اور جناب اظہر محمود کھوکھر ایڈووکیٹ نے جناب ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں 22 A,B کی پٹشن دائر کر دی ہے اور مخالف پارٹیز کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں، مقدمہ کی آئندہ سماعت کے لیے 10-06-20 کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ایڈووکیٹ اظہر محمود کھوکھر کا عثمان ملک ، عظمی خان اور ہما خان کے خلاف دائر کی گئی پٹیشن میں کہنا تھا کہ ” گزارش ہے کہ سائل اظہر محمود کھوکھر ولد یسین کھوکھر وکالت کے عظیم پیشے سے منسلک ہے، یہ کہ مورخہ 2جون 2020 شام پانچ بجے اپنے موبائل پر سوشل میڈیا کا استعمال کررہا تھا کہ اچانک آمنہ عثمان زوجہ عثمان ملک دختر ملک ریاض اپنے ایک ویڈیو کلپ تین منٹ اور بارہ سیکنڈ کا سنا، جس میں آمنہ عثمان اپنے خاوند عثمان ملک اور اداکارہ عظمی خان کے درمیان فیزیکل ریلیشن اور زنا کے مرتکب ہونے کی گواہی دے رہی ہیں۔ جس کے سچ ہونے میں کوئی شک نہیں ہے۔وکیل کی جانب سے دائر کی گئی پٹیشن میں مزید یہ کہا گیا ہے کہ ” آمنہ عثمان اپنے ویڈیو بیان میں زنا کے علاوہ شراب اور کوکین سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کر رہی ہے، جو کہ وسیع ترمفادات عامہ کے خلاف جو کہ معاشرے میں زہر اور بے راہروی پھیلانے کا باعث بن رہی ہے”ایڈووکیٹ اظہر محمود کھوکر کا دائر کی گئی اپنی پٹیشن میں مزید یہ کہنا تھا کہ ” لہذا ایک قانون دان کی حیثیت سے اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہوئے اس بے حیائی کو روکنے کے لیے فرسٹ انفارمر کے طور پر درج ذیل ملزمان کے خلاف زنا ، حدود آرڈینینس اور انسداد منشیات کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو سزا دی جائے”ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت نے ایڈووکیٹ اظہر محمود کھوکھر کی درخواست منظور کرتے ہوئے مقدمہ کو سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 20 جون 2016 کی تاریخ مقرر کی ہے، جب کہ مقدمے کی سماعت کے نوٹسز بھی فریقین کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کی بیٹیوں کی جانب سے بری طرح سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر اداکارہ عظمی خان اور انکی بہن ہما خان نے اپنے ساتھ ہوئی زیادتی پر انصاف حاصل کرنے کے لیے اپنے وکیل بیرسٹر حسان نیازی کی وساطت سے مقدمہ درج کروایا تھا، لیکن شدید دباؤ کے باعث انہوں نے اپنا مقدمہ یہ کہہ کر واپس لے لیا کہ وہ ان کے خلاف کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کروانا چاہتی ہے، جبکہ ہم لوگوں میں جو کچھ بھی ہوا وہ صرف ایک غلط فہمی تھی۔