counter easy hit

اداکارہ عظمیٰ خان کو عثمان ملک سے تعلقات کا اعتراف مہنگا پڑگیا، نئی پریشانی

لاہور(مانیٹرنگ رپورٹ) سیشن عدالت نے اداکارہ عظمیٰ خان،ہما خان اور عثمان ملک کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے 10جون کو ایس ایچ او تھانہ اسلام پورہ سے جواب طلب کرلیاہ ایڈیشنل سیشن جج عمران جاوید گل کی عدالت میں وقار چیمہ اور اظہر کھوکھر ایڈووکیٹ نے دائر درخواست میں سی سی پی اولاہور،ایس پی کمپلینٹ سیل اور متعلقہ ایس ایچ او کو فریق بنایا ہے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ اداکارہ عظمیٰ خان نے کھلے عام عثمان ملک کے ساتھ مبینہ طور پر تعلقات رکھنے کا بیان دیا،عثمان ملک اور عظمیٰ خان سنگین جرم کے مرتکب ہوئے ہیں،ان کیخلاف زنا اور منشیات کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے جس پر انہوں نے پولیس کو اندارج مقدمہ کی درخواست دی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،آمنہ عثمان نے بھی تعلقات کی گواہی دی ، عدالت سے استدعاہے کہ عظمیٰ خان،عثمان ملک اور ہما خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیاجائے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور سماعت ملتوی کردی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website