گجرات(انور شیخ ) ویل ڈن انچارج رمضان بازار جلال پور جٹاں ،ہر ہفتہ ایک آئٹم خریداری کرنے والوں کو فری دی جار ہی ہے جس سے جلال پورجٹاں کے شہر بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں بتایا گیا ہے کہ جلالپوجٹاں رمضان بازار کے انچارج اور ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد نے جلالپو جٹاں کے شہر یوں کے رمضان بازار میں نئے پیکجز کا علان کر کے ان کو ہر ہفتہ ایک آیٹم فری دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور تین ہفتوں سے جلا پوجٹاں کے شہریوں کو یہ پیکج دیا جارہا ہے ،ڈی او سی ماجد بن احمد نے پہلے تین ہفتے شہریوں کو آلو پیاز اور آم فری دئیے جبکہ آہندہ ہفتہ کو گوشت یا چینی فری دی جائے گی اس کے علاوہ ڈی ا وسی گجرات ماجد بن احمد صبح سویرے جلالپورجٹاں فروٹ منڈی میں بولی اور ریٹ کے وقت نوجود ہوتے ہیں اور سستے داموں فروٹ خرید کر رمضان بازار میں فراہم کرتے ہیں اس شاندار اقدام پر جلالپورجٹاں کے شہریوں نے انچارج رمضان بازار اور ڈی او سی ماجد بن احمد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ ڈی او سی گجرا ت ماجد بن احمد شہریوں کو بہترین ریلیف دے رہے ہیں