نئی دلی۔۔۔۔۔بھارت میں فیس بک کی دوست کےساتھ ویلنٹائن ڈے منانے پر ایک شخص کو جان سے ہی ہاتھ دھونا پڑےاور لڑکی کے بہنوئی نے اسے تشدد کرکے ہلاک کردیا ۔
واقعہ دلی کے قریب گڑگاؤں میں پیش آیا،27 سالہ ایشور ویلنٹائن ڈے پر اپنی دوست سے ملنے آیا ،دونوں کی 7ماہ قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ۔دونوں ایک فلیٹ میں موجود تھے کہ اسی دوران لڑکی کا بہنوئی آ گیا ،اس نے اپنے ڈرائیور کے ساتھ مل کر ایشور کو مارا پیٹا اور فلیٹ کی بالکونی سے نیچے پھینک دیا، نوجوان اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتارکرلیا گیا ہے ۔