میڈیا کے مطابق ورون نے پولیس میں درخواست دائر کرائی کہ کالج کی ایک طالبہ میری مداح ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے۔
ممبئی: معروف بھارتی اداکار ورون دھون نے خاتون مداح کیخلاف مقد مہ درج کروا دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ورون نے پولیس میں درخواست دائر کروائی کہ کالج کی ایک طالبہ میری مداح ہونے کا دعویٰ کر رہی ہے اور مجھے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پیغام بھیج رہی ہے کہ اگر میں اس سے ملنے نہیں آیا تو وہ خودکشی کرلے گی۔