لاہور (ویب ڈیسک) نواز شریف کو تھرموسائیٹوپینیا ہے اس بیماری میں پلیٹ لیٹس کم ہو جاتے ہیں اور قوتِ مدافعت کم ہو جاتی ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف منگل اور بدھ کی درمیانی شب نیب لاہور سے سروسز ہسپتال آئے تھے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
میڈیکل بورڈ کی جانب سے سابقوزیر اعظم کو بار بار پلیٹ لیٹس کی کٹس لگائی گئیں لیکن ان کے سفید خلیے بار بار کم ہوتے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ڈاکٹرز بھی پریشانی کا شکار تھے اور ان سے مرض کی تشخیص نہیں ہوپارہی تھی تاہم اب نواز شریف کی بیماری کی تشخیص کر لی گئی ہے۔ ڈاکٹر طاہر شمسی پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے واحد ماہر ڈاکٹر ہیں۔ حکومت نے وائی ڈی اے چلڈرن ہسپتال کے صدر ڈاکٹر ناصر بخاری کو بون میرو ٹرانسپلانٹ کی ٹریننگ دی تھی لیکن وہ بھی اس پائے کے ڈاکٹر نہیں ہیں۔ اب ڈاکٹر طاہر شمسی نے نواز شریف کا علاج شروع کر دیا ہے۔جبکہ میڈیا میں متنازعہ حرکتوں سے مشہور ہونے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی علالت پر انتہائی سخت الفاظ میں ان کے اہلخانہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔اداکارہ وینا ملک نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ’صرف نانی اماں باﺅ جی کی اولادہے باقی جو دو کدو لندن میں ایک اور بیٹی پاکستان میں ہے وہ کیا باﺅجی کی ناجائز اولادیں ہیں جو میاں سانپ سے ملنے نہیں آتے۔‘ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ایان علی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا ’نانی اماں کا فل میک اپ دیکھ لے کوئی جیل میں، پٹواریوں کی ایان علی۔‘خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا لاہور کے سروسز ہسپتال میں علاج جاری ہے جہاںکراچی سے آنے والے ڈاکٹر طاہر شمسی نے ان کے مرض کی تشخیص کی ہے جس کے بعد ان کا علاج شروع کردیا گیا ہے۔ خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کے باعث نواز شریف کے مسوڑھوں سے خون آنا شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے ان کے ٹوتھ برش کرنے اور شیو کرنے پر پابندی لگادی ہے۔