اسلام آباد: وینا ملک کا مریم نواز کی ٹوئٹ پر منفرد انداز میں رد عمل ۔ گزشتہ روزمریم نواز نے اپنے والد کی ضمانت کی مدت ختم ہونے کے بعد ٹوئٹ کی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔
ٹوئٹ کے ردعمل میں اداکارہ وینا ملک خاموش نہ رہیں اور ٹوئٹ کو منفرد انداز تبدیل کرتے ہوئے کہا کہ جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جعل سازی کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے چور والد کو ذلیل کروانا تھا۔ مگر میں جاؤں گی۔اداکارہ وینا ملک نے یہ بھی کہا کہ مقصد سیاسی اور ذاتی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ ذاتی مقاصد عوام کی قربانی مانگتے ہیں۔ کل کارکنوں کو استعمال کروں گی۔