ٹنڈوآدم۔(احسان غوری)۔ٹنڈوآدم میں سبزی اور فروٹ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں ،غریب شہری سبزی اور فروٹ کی صرف قیمتیں معلوم کرنے تک محدود،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم میں سبزی اور فروٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے سبزی اور فرعوٹ کی قیمتوں میں تیزی سے جاری اضافے کے بعد قیمتیں کچھ اس طرح ہیں ،پیاز ۳۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۴۰ روپئے کلو۔ہری مرچی ۴۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۵۰ روپئے کلو ۔بھنڈی ۲۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۴۰ روپئے کلو ۔کریلے ۲۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۴۰ روپئے کلو ۔گوار ۴۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۶۰ روپئے کلو ۔ٹنڈے ۳۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۵۰ روپئے کلو ۔لہسن ۲۰۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۲۵۰ روپئے کلو ۔فروٹ میں صیب ۹۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۱۲۰ روپئے کلو۔چکو ۶۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۹۰ روپئے کلو پاپیتہ ۶۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۱۰۰ روپئے کلو لیموں۲۰۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۲۵۰ روپئے کلو آڑو ۱۵۰ روپئے کلو سے بڑھ کر ۱۸۰ روپئے کلو تک فروخت ہو رہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی اور فروٹ کی قیمتوں پر کنٹرول کے لئے کوئی ادارہ متحرک نہیں ہے جسکی وجہ سے بیوپاری اپنی مرضی کی قیمتیں وصول کر رہے ہیں