counter easy hit

سبزیاں صحت اور ماحول دونوں کے لیے مفید ہیں، ماہرین

Vegetables are beneficial to both health and the environment, experts

Vegetables are beneficial to both health and the environment, experts

واشنگٹن: امریکا کی اکیڈمی آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹیٹکس (اے این ڈی) نے متعدد مطالعات کا جائزہ لینے کے بعد ایک بار پھر سبزیوں اور پھلوں کی افادیت بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں کا استعمال ہر عمر کے تمام لوگوں کے علاوہ ماحول کے لیے بھی بہت مفید ہے۔

امریکی سائنسی جریدے کے تازہ شمارے میں لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ انہیں اپنی روزمرہ غذا میں پھلوں اور سبزیوں کی زیادہ مقدار شامل رکھنی چاہیے۔ اس شمارے میں عمومی صحت سے لے کر مختلف بیماریوں تک میں پھلوں اور سبزیوں کے استعمال پر درجنوں مطالعات کے تجزیئے اور نتائج شامل ہیں۔

ان تمام مطالعات کے تنقیدی جائزے سے ایک بار پھر یہی تصدیق ہوئی ہے کہ موٹاپا کم کرنے کے علاوہ ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کینسر کی بعض اقسام میں سبزیوں اور پھلوں کے زیادہ استعمال سے بہت افاقہ ہوتا ہے۔ اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں والی غذا کا زیادہ استعمال ماحول کے لیے محفوظ بھی ہے۔

مطالعے کے مطابق پھل، سبزیاں اور سبزیوں پر مشتمل پکوان بھی حاملہ اور بچوں کو دودھ پلانے والی خواتین کے لیے محفوظ ہیں جب کہ سبزیجاتی غذائیں کھلاڑیوں سے لے کرعمر رسیدہ افراد تک کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔ دودھ اور دودھ سے بنی غذائی مصنوعات میں ایک اہم غذائی جزو ’’وٹامن بی 12‘‘ کی بہت کم مقدار ہوتی ہے لیکن یہ کمی بھی سبزیوں اور پھلوں سے پوری کی جاسکتی ہے۔

پھلوں اور سبزیوں کا تعلق چونکہ پودوں سے ہے اس لیے وہ اپنی نشوونما کے دوران ہوا کی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکےآکسیجن خارج کرتے ہیں اور اسی بناء پر جانوروں کے مقابلے میں یہ بہت کم آلودگی کا باعث بھی بنتے ہیں۔ بہ الفاظِ دیگر (جیساکہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے) سبزیوں کا زیادہ استعمال ماحول کو بھی فائدہ پہنچاتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website