جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق درختوں یا سبزے سے بھر پور تصاویر کو دیکھنے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے
لندن (یس اُردو) طبی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ درختوں یا سبزے کی تصاویر کو دیکھنا بھی طبی فوائد کا باعث بنتا ہے اور اس سے ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے ۔لندن کے طبی جریدے انٹرنیشنل جرنل آف انوائرمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق درختوں یا سبزے سے بھر پور تصاویر کو دیکھنا انسانی دماغی صحت کیلئے فائدہ مند ہے ۔محققین نے یونیورسٹی کے طالبعلموں کے ایک گروپ کو کمپیوٹر پر عمارات اور شہری مناظر دکھائے گئے جبکہ دوسرے کو سبزہ اور درختوں سے گھرے راستے دکھائے گئے، اس کے فوری بعد تمام طالبعلموں کو ریاضی کا ایک مشکل پرچہ حل کرنے کے لئے دیا گیا ۔تنائج سے معلوم ہوا کہ ایسے طالب علم جن کو عمارات اور دیگر شہری مناظر دکھائے گئے تھے انکے مقابلے میں جن طالبعلموں کو سبزہ دکھایا گیا تھا ، ان کی دلوں کی دھڑکن کی رفتار کم رہی اور ذہنی تناؤ کا باعث بننے والے ٹیسٹ میں انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا