وہاڑی میں حاصل پور روڈ پر کار سامنے سے آتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں دولہا دلہن سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
Vehari: Clash in car and trailer on hasil pur road, 5 men injured
وہاڑی: وہاڑی کے قریب حاصل پور روڈ پر بارات کی رخصتی پر دلہا کی کار سامنے سے آتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجہ میں پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں دولہا غلام مرتضی، دلہن ڈاکٹر آسیہ، دولہا کا والد علی محمد، بہن نادیہ اور ایک بچہ علی شامل ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی منتقل کر دیا گیا ہے۔