وہاڑی میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے 8 بچوں سمیت 14 افراد کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ پولیس نے 5 افراد کو حراست میں لیکردکان کو سیل کردیا ہے۔
پولیس کےمطابق چک 116 میں مضر صحت مٹھائی کھانے سے چودہ افراد کی حالت خراب ہوگئی، جن میں 8 بچے بھی شامل ہیں۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ انھوں نے بس اسٹینڈ کے قریب دکان سے مٹھائی خریدی تھی، پولیس نے دکان پر چھاپہ مارکر 5 افراد کو حراست میں لےلیا، جبکہ دکان کامالک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔