لاہور …….ڈائریکٹرچلڈرن اسپتال لاہور ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کے مطابق تمام وینٹی لیٹر صحیح کام کر رہے ہیں اور بچوں کی ہلاکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔چلڈرن اسپتال لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر صرف ایک بچے کی ہلاکت ہوئی ہےجبکہ ہسپتال میں 54 وینٹی لیٹر صحیح حالت میں کام کر رہے ہیں۔چلڈرن اسپتال لاہور میں علاج کے لیے پنجاب بھر سے بچے لائےجاتے ہیں اوریہاں روزانہ 1000 بچوں کو ایمرجنسی میں دیکھا جاتا ہے جبکہ 1200 بچوں کو وارڈ میں رکھا جاتا ہے ۔دوسری طرف کچھ والدین اپنے بچوں کے علاج کے لیے اسپتال سے باہر کھلے آسمان تلے قیام کرنے پر مجبور ہیں ۔اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر احسن وحید راٹھور کے مطابق تمام وینٹی لیٹر صحیح کام کر رہے ہیں اور بچوں کی ہلاکت کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ۔ترجمان حکومت پنجاب کے مطابق ہیلتھ کیئر کمیشن ایک ہفتہ قبل اسپتال کی انسپکشن کی تھی اوراس نےاسپتال کو ہرلحاظ سے فٹ قراردیا تھا