ناٹنگھم: جنوبی افریقی کپتان فاف ڈو پلیسی نے ورنون فلینڈر کو ٹیم کیلیے نیا جیک کیلس قرار دے دیا۔

Vernon Philander declared new Jacques Kallis
فلینڈر نے ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 54 اور 42 رنز بنانے کے ساتھ دوسری اننگز میں صرف 24 رنز دے کر تین وکٹیں بھی لی تھیں، اس وجہ سے انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا تھا۔ فاف ڈو پلیسی نے کہا کہ جس طرح فلینڈر نے بیٹنگ کی اس سے اندازہ ہو گیا کہ وہ ہمارے لیے نئے جیک کیلس بن گئے ہیں، وہ ایک شاندار کرکٹر ہیں۔ واضح رہے کہ ان کی شاندار کارکردگی نے پروٹیز کو انگلینڈ پر دوسرے ٹیسٹ میں 340 رنز سے فتح دلائی تھی۔








